14 اکتوبر 2012 - 20:30

ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کی دعاوں کے ساتھ ساتھ اس واقعہ کی مزمت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق۔

ابنا: کراچی کے جناح گراوٴنڈ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے جنرل ورکز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی علم کا اجالا ہے، جس پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد انسان نہیں درندے ہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف ہیں اور ان کی مخالفت کرتے رہیں گے، پاک فوج طالبان کے خلاف کارروائی کرے ادھردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اب مکمل طور پر امریکا کا غلام بن چکا ہے، اگر کشمیری ساتھ دیں تو پاکستان کو امریکی غلامی سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی ان کی بیٹی ہے لیکن اس پر حملہ امریکا نے ہی کروایا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ امریکی پالیسی ہے کہ جس قوم کو تباہ کرنا ہو اس میں بے ایمان اور کمیشن کھانے والے حکمران لے آو۔

.......

/169